بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

’’امریکہ صدارتی انتخابات سے پہلے نئی سرد جنگ‘‘صدارتی انتخابات سے ’ ’قربانی کا بکرا‘‘ ڈھونڈ ا جارہا ہے ، چین نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا 

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ میں چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ نومبر کے صدارتی انتخابات کی وجہ سے چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ شروع  کرنا چاہتا ہے۔برطانیہ میں چین کے سفیر لیو زیاؤمنگ کا لندن میں رپورٹرز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ

صدارتی انتخابات سے پہلے امریکہ’ ’قربانی کا بکرا‘‘ ڈھونڈ رہا ہے اس لیے وہ چین کے ساتھ ایک نئی سرد جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔’یہ چین نہیں جو جارح بنا ہوا ہے بلکہ دوسرا فریق ہے جو کہ چین کے خلاف سرد جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔ اور ہمیں اس کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ ’ہمیں کسی سرد جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں اور ہمیں کسی بھی جنگ میں دلچسپی نہیں۔’ہم سب نے دیکھ لیا کہ امریکہ میں میں کیا ہورہا ہے اور انہوں نے چین کو ’قربانی کا بکرا‘ بنانے کی کوشش کی۔ وہ اپنے مسائل کیے لیے چین کو مورز الزام ٹھرانا چاہتے ہیں۔لیو کا مزید کہنا تھا کہ وہ (امریکہ) چین کو بطور دشمن ٹارگٹ کرنے سمیت سب کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ’غالبا ان کا خیال ہے کہ ان کو ایک دشمن چاہیے۔ ان کا خیال ہے کہ انہیں سرد جنگ کی ضرورت ہے تاہم ہمیں کوئی دلچسپی نہیں۔ ہم بار بار امریکہ کو بتا رہے ہیں کہ چین آپ کا دشمن نہیں۔چین آپ کا دورست اور چھوٹا پارٹنر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…