ریاض (آن لائن )امسال میدان عرفات سے حج کا خطبہ علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دے دی۔ عرب ٹی وی کے مطابق مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے منگل کو بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان نے امسال میدان عرفات سے حج کا خطبہ دینے کے لیے شیخ عبداللہ المنیع کے نام کی منظوری دے دی۔یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات
سے حج کا خطبہ بڑی عقیدت سے سنتے ہیںـ امسال دس زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی براہ راست پیش کیا جائے گا۔شیخ عبداللہ المنیع سعودی عرب کے ممتاز علما بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ہیں۔الوشم کے شقرا علاقے میں 1349ھ کو مطابق 6 دسمبر 1930 کو پیدا ہوئے تھے ان کی عمر 89 برس ہے۔ابتدائی تعلیم شقرا کے پرائمری سکول میں حاصل کیـ پھر الاحسا میں تجارت سے منسلک ہوگئے تھےـ شقرا کے پرائمری سکول میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیےـ