جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

“مجھے بتایا گیا کہ میرے اکاؤنٹس میں موجود رقوم سعودی خاندان نے عطیہ کی تھیں، مجھے کن لوگوں نے گمراہ کیا ، کرپشن ، منی لانڈرنگ کے 7 الزامات ثابت ہونے پر سابق ملائشین وزیراعظم نجیب رزاق کو عدالت نے 12برس قید کی سزا سنا دی‎

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی) ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ملین ڈالرز کی کرپشن کے تمام الزامات ثابت ہونے پر مجرم قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2009 سے 2018 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق پر کرپشن کے 7 مقدمات ہیں جن میں منی لانڈرنگ، اختیارات کا غلط استعمال اور دھوکا دہی کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے تمام الزامات میں مجرم قرار دیا تاہم نجیب رزاق نے صحت جرم سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق ملائیشیا کے پہلے رہنما ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔کیس کی سماعت کرنے والے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مدعی اس کیس میں یہ بات ثابت کرنے میں ناکام ہوا کہ ملین ڈالرز کی نجیب رزاق کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقلی میں سابق وزیراعظم کا کوئی کردار نہیں جبکہ استغاثہ نے اپنا کیس کامیابی سے ثابت کیا جس پر نجیب رزاق کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 67 سالہ نجیب رزاق ملائیشیا کے وزیر خزانہ بھی رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنے جائز اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قرضوں کی منظوری دی جو بعد میں فنڈز کی صورت میں ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نجیب رزاق نے قرضوں کی منظوری سے فائدہ اٹھایا اور مدعی اختیارات کے غلط استعمال کے جرم سمیت تمام کیسز میں اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاقکو دہائیوں کی سزا کے بعد بھاری جرمانے کا بھی سامنا ہے اگرچہ انہیں الزامات کے تحت کوڑوں کی سزا بھی سنائی گئی ہے تاہم ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے یہ سزا معاف کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ نجیب رزاق کی اپیلیں خارج ہونے تک انہیں قید نہ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے صرف 6 روز بعد ہی سامنے آیا ہے جس میں ہائیکورٹ نے نجیب رزاق کو ٹیکسز اور پینلٹیز نہ دینے کی مد میں حکومت کو 400 ملین ڈالرز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔نجیب رزاق کے کیس کی سماعت کے موقع پر ان کے ہزاروں سپورٹرز اظہار یکجہتی کیلئے عدالت کے باہر جمع تھے جنہوں نے عدالتی فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا جب کہ نجیب رزاق کے کئی سپورٹرز عدالتی فیصلے پر زارو قطار رونے پر بھی لگے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…