نئی دہلی (آن لائن) بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ سیتارام یچوری نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد گرفتار کیے گئے غیر قانونی طور پر نظربند کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہکر دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیتارام یچوری نے
سی پی ایم کی سنٹرل کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا یہ وبائی امراض کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے اوجموں وکشمیرکے غمزدہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں مکمل مواصلات اور لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی کے تقریبا ایک سال بعد بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال نازک ہے اور تمام اہم سیاسی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کی بڑے پیمانے پر نظربندی اور علاقے میں معمول کی زندگی میں خلل پیدا کئے ہوئے ہے۔