منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

ریاستی فنڈز میں اربوں کی خرد برد کا الزام :ملائیشیاکے سابق  وزیر اعظم نجیب رزاق پرفرد جرم عائد، جرم ثابت ہونے پر کتنی سزا ہو سکتی ہے؟جانئے

datetime 28  جولائی  2020 |

کوالا لمپور (آن لائن)ملیشیا کے سابق  وزیر اعظم نجیب رزاق پر ریاستی فنڈ ز میں خرد برد کے ملٹی ارب ڈالر اسکینڈل  میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تاریخی معاملے کو بڑے پیمانے پر ملک کی بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کی آزمائش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اس سے جنوب مشرقی ایشیائی قوم کے لئے بڑے سیاسی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

کوالالمپور ہائی کورٹ کے جج محمد نزلان محمد غزالی نے کہا   کہ کہ اس مقدمے میں تمام شواہد پر غور کرنے کے بعد  انہوں  نے محسوس کیا ہے کہ استغاثہ نے کامیابی سے اس  معاملے کو کسی  شک سے بالاتر ثابت کردیا ہے۔واضح رہے  نجیب کو سابقہ  ایم ڈی بی یونٹ ایس آر سی انٹرنیشنل سے غیر قانونی طور پر 10 ملین ڈالر وصول کرنے کے الزام میں مجرمانہ اعتماد ، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی خلاف ورزی کے 7 الزامات کا سامنا  ہے ۔ہر ایک الزام میں انھیں  15 یا 20 سال تک کی بھاری جرمانے اور جیل کی  سزا ہو سکتی ہے ۔ نجیب کے وکیل سزا سنانے میں تاخیر کے خواہاں ہیں۔ نجیب نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی فیصلے پر وفاقی عدالت میں اپیل کریں گے۔ مقدمے کی سماعت کے موقع پر  سابق وزیر اعظم کے   سینکڑوں  حا می عدالت  کے  باہر جمع ہوگئے  اور لانگ لائیو نجیب” کے نعرے لگائے۔نجیب کے وکلاء   کا کہنا ہے کہ ملائیشین کے مالی اعانت بخش لو اور 1MDB کے دیگر عہدیداروں نے انہیں یہ باور کرانے کے لئے گمراہ کیا کہ ان کے کھاتوں میں بنائے گئے فنڈز سعودی شاہی خاندان نے عطیہ کیے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…