ٹرمپ کا ایک اور متنازع فیصلہ  آن لائن کلاسز کیلئے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار

25  جولائی  2020

واشنگٹن (آن لائن)ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور متنازع فیصلہ کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کے لیے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کے بیان میں غیر ملکی طلبہ کے لیے پالیسی بدلنے کا اعلان کیا گیا ہے

، اس سے قبل امریکی صدر کورونا وباء  کے دوران غیر ملکیوں کے لیے مختلف اقسام کے ویزا منسوخ کرچکے ہیں۔امریکی جامعات نے اب تک نئے سیمسٹر کے لیے داخلوں کا اعلان نہیں کیا ہے ، ہارورڈ یونیورسٹی نے بعض شرائط کے ساتھ اگلے تعلیمی سال کے لیے آن لائن کلاسز لینے کا اعلان کیا ہے۔امریکا میں گزشتہ تعلیمی سال کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ غیرملکی طلبہ نے داخلہ لیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے غیرملکی طلبہ جو صرف آن لائن کلاسز لے رہے تھے انہیں امریکا چھوڑنے کا کہا تھا جس پر ہارورڈ، ایم آئی ٹی سمیت بڑی جامعات، ٹیچرز یونین اور 18 ریاستوں نے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔معاملہ عدالت میں جانے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…