دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے عید الاضحی پر 515 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی حکم سے رہائی پانے والے یہ قیدی مختلف جرائم میں سزائیں پوری کر رہے تھے، شیخ خلیفہ بن زاید نے ان قیدیوں کے ذمے جرمانوں کو بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے،قیدیوں کی
سزا میں یہ معافی شیخ خلیفہ بن زاید کے اس عزم کا حصہ ہے جو خاندانی ہم آہنگی ، فیملیز کو مسرت دینے اور معافی پانے والے قیدیوں کو ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کا موقع میسر کرنے کیلئے ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زایدآل نہیان نے رمضان کی آمد پر 1511 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔