بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہریوں کو پیٹرول سے فیس ماسک کی صفائی کا مشورہ ،فلپائنی صدر بھی ٹرمپ کی طرح خبروں کا مرکز بن گئے

datetime 24  جولائی  2020 |

منیلا( آن لائن ) فلپائنی صدر ایک بار پھر تقریر کے دوران غلط الفاظ استعمال کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح خبروں کا مرکز بن گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر رودریگو دیوترتے اکثر اپنے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے غلطی سے شہریوں کو پیٹرول سے فیس ماسک کی صفائی کا مشورہ دے دیا۔تاہم رودریگو دیوترتے کے بیان کے بعد

فلپائن کے صحت حکام نے ان کے بیان کی تصحیح کی اور کہا کہ فیس ماسک کو اس طریقے سے ڈِس انفیکٹ نہیں کیا جاسکتا۔گزشتہ دنوں ایک تقریر کے دوران فلپائنی صدر نے انتہائی آتش گیر مادے (پیٹرول) کو ماسک کی صفائی کے لیے موزوں متبادل کے طور پر تجویز کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ دن کے اختتام پر، ماسک کو کسی جگہ پر لٹکائیں اور اگر آپ استطاعت رکھتے ہیں تو اس پر لائسول کا اسپرے کریں۔فلپائن کے صدر نے کہا تھا کہ جن لوگوں کے پاس لائسول نہیں وہ ماسک کو ڈیزل یا پیٹرول میں بھگوئیں اس سے کورونا وائرس کو ٹھہرنے کا موقع نہیں ملے گا، تھوڑا سا پیٹرول لیں اور اپنے ہاتھ کو ماسک کے ساتھ اس میں بھگودیں۔رودریگو دیوترتے کے بیان کے اگلے روز فلپائن کے محکمہ صحت کی انڈرسیکریٹری ماریہ روزاریو ویرجائر نے کہا کہ صدر مذاق کررہے تھے اور شہریوں کو اس ہدایت کو یقینی طور پر سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔انہوں نے صحافیوں کو دی گئی آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ صدر رودریگو دیوترتے کیسے گفتگو کرتے ہیں، ان کا بیان خاص طور پر پیٹرول سے متعلق بات شاید ان کے مذاق کا حصہ ہیماریہ روزاریو ویرجائر نے کہا کہ کپڑے کے ماسک کو ہر مرتبہ استعمال کے بعد روزانہ دھونا چاہیے، اسے دھو کر دھوپ میں سکھانا چاہیے۔ساتھ ہی انہوں نے سرجیکل یا این-95 ماسکس کو دھونے یا دوبارہ استعمال کرنے سے خبردار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان ماسکس میں کچھ اجزا، فلٹرنگ کے مخصوص طریقہ کار ہوتے ہیں جو دھونے کے بعد وائرسز کو فلٹر کرنے کے خلاف غیرمؤثر ہوجاتے ہیں، اسی وجہ سے انہیں دھونا نہیں چاہیے بلکہ استعمال کے بعد یا 8 گھنٹے کے اندر ان ماسکس کو ضائع یا تبدیل کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ فلپائن کے صدر کی غیر مہذب تقاریر کی ایک تاریخ موجود ہے، وہ ماضی میں بھی تشدد کے علاوہ، جارحانہ یا غیر منطقی بیانات دیتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…