اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کےکتنےہزار نئے کیسز سامنے آگئے

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 76 ہزار 570 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔بالٹی مور کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا بھر میں 1225 اموات ہوئیں جب کہ امریکا کی جنوبی اور

مغربی ریاستوں میں کورونا وبا زور پکڑ رہی ہے۔ ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکساس، کیلی فورنیا، الاباما، ایڈاہو اور فلوریڈا میں ایک روز کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جب کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں اور  اب تک ایک لاکھ  44 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس نے ہانگ کانگ میں ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے، ماہرین اس صورتحال کو عالمی وبا کی تیسری لہر قرار دے رہے ہیں جب کہ اس سے نمٹنے کے لیے ہانگ کانگ انتظامیہ سخت اقداما ت کر رہی ہے۔ادھر برطانیہ میں آج سے دکانوں، بازاروں اور کھانے پینے کی جگہوں پر ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔تین سال کے بچے ماسک کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، پھندا لگنے یا دم گھٹنے کے خطرے کے پیشِ نظر برطانوی ماہرین صحت نے چھوٹے بچوں کو ماسک نہ پہنانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…