جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’’کرونا وائرس میں مبتلا ماں سے بیٹے کی والہانہ محبت نے سب کی آنکھیں نم کر دی ‘‘بیشتر دن کھڑی کی باہر اپنی والدہ کی حالت دیکھتے ہوئے گزارتا ، نیچے آنے سے قبل وہ کس چیز کی تسلی کرتا ؟ ہسپتال انتظامیہ کے افسردہ کر دینے والے انکشافات

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس میں مبتلا والدہ سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی نوجوان اسپتال کی عمارت پر چڑھ کر والدہ کے کمرے کی کھڑکی پر بیٹھ گیا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ جہاد السویتی نامی فلسطینی نوجوان کو

بذات خود رسما سلیما نامی اپنی والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ ان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں مغربی کنارے میں ہیبرون میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ملنے کی پابندی کے باوجود جہاد نے اسپتال کی عمارت پر چڑھنے کیلئے پانی کی نالیوں اور کھڑکی کے چھجے کا استعمال کیا تاکہ وہ والدہ کی کھڑکی کی سیفٹی کے پیچھے ان کے ساتھ بیٹھ سکے۔ ان کی والدہ کو خون کا سرطان بھی تھا۔ وہ اپنی والدہ کے افسوسناک انتقال تک ہر روز واپس آیا کرتا تھا۔ اسپتال کے ایک عہدیدار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنا بیشتر دن وہاں کھڑکی کے باہر سے اپنی والدہ کی حالت دیکھتے ہوئے گزارا کرتا تھا اور نیچے آنے سے پہلے وہ تسلی کرلیا کرتا تھا کہ اس کی والدہ سوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جہاد اس خاتون کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا اور اس کے والد کا 15 سال پہلے انتقال ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…