منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی F15 نے ایرانی مسافر طیارے کا راستہ روک لیا، ایرانی پائلٹ نے ٹکرائو سے بچنے کے لیے پرواز کی اونچائی تیزی سے کم کی کیا حادثہ پیش آیا ؟

datetime 24  جولائی  2020 |

دمشق (این این آئی)شام کی فضائی حدود میں امریکی لڑاکا ایف 15 طیارے کی جانب سے ایرانی مسافر طیارے کا راستہ روکے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ایرانی مسافر طیارے کا راستہ روکے جانے پر ایران براڈ کاسٹنگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی مسافر طیارے کا راستہ اسرائیلی طیارے نے روکا۔ایران براڈ کاسٹنگ کے مطابق

ایرانی پائلٹ نے ٹکرائو سے بچنے کے لیے پرواز کی اونچائی تیزی سے کم کی، پرواز کی اونچائی میں تیزی سے کمی کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے۔ایران براڈ کاسٹنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی طیارے کا راستہ روکا جانا اشتعال انگیز اور خطرناک ہے۔ادھر شامی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی مسافر طیارے کا راستہ ممکنہ طور پر امریکی اتحاد کے طیاروں نے روکا ہے۔شامی سرکاری میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی طیارے نے تیزی سے اونچائی کم کی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تہران سے بیروت جانے والے ایرانی طیارے نے واقعے کے بعدشیڈول کے مطابق پرواز جاری رکھی۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ شام میں ایف 15 نے ایرانی مسافر طیارے کا معیاری ویڑول انسپیکشن کیا۔مشرقِ وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ایف 15 طیارہ روٹین کے ایئر مشن پر تھا، جس کی جانب سے ایرانی مسافر طیارے سے 1 ہزار میٹر کا محفوظ فاصلہ رکھا گیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارے کے مسافر بردار ہونے کی شناخت ہونے پر اسے راستہ دے دیا گیا، یہ پیشہ ورانہ مداخلت بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…