ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میگھن، لیڈی ڈیانا بننے کی کوشش کر رہی ہیں،برطانوی مصنف کا دعویٰ

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)شاہی خاندان کی سوانح حیات پر متعدد کتابیں لکھنے والی مصنف لیڈی کولن کیمبل نے کہاہے کہ شہرت کی بھوکی سابق امریکی اداکارہ اور پرنس ہیری کی بیوی میگھن مرکل نے شہرت میں لیڈی ڈیانا سے سبقت لے جانے کی کوشش کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی مصنف لیڈی کولن کیمبل برطانوی شاہی خاندان پر 4 کتابیں لکھ چکی ہیں، اپنی نئی متنازع کتاب ہیری اینڈ میگھن میں لیڈی کولن کیمبل نے دعوی کیا کہ دی ڈچز آف سسیکس میگھن مرکل نے اپنے شوہر ہیری کی مرحوم والدہ لیڈی ڈیانا کی جگہ لینے کی کوشش کی ہے، لیڈی ڈیانا جنہیں عوام کی ملکہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔لیڈی کولن کیمبل نے اپنی کتاب میں ہیری اور میگھن کی جانب سے شاہی حیثیت سے دستبرداری اور اپنی ذمہ داریوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے پیچھے چھپے مقاصد سے متعلق بات کی ۔لیڈی کولن کیمبل نے ایک جریدے کو انٹرویو کے دوران پرنس ہیری اور میگھن کی جانب سے شاہی خاندان کو چھوڑنے کو انتہائی افسوس ناک فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس غیر معمولی فیصلے کے پیچھے میگھن مرکل کا دماغ ہے ۔انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران دعوی کیا کہ سابق امریکی اداکارہ میگھن نے پہلے اس بات پر اصرار کیا کہ ہیری ان سے کم عقلمند ہیں اور پھر شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر کہ لیڈی ڈیانا کی شہرت کو زیر کرنے کی بھر پور کوشش کی۔لیڈی کولن نے شاہی خاندان سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میکھن ہیری کی زندگی میں نہ آئی ہوتی تو پرنس ہیری آج بھی شاہی خاندان کے رکن ہوتے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…