جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

91 سالہ امیر کویت کی طبیعت بگڑگئی ولی عہد قائم مقام حکمراں مقرر

datetime 23  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی ( آن لائن) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اپنا علاج کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ سرکاری خبر ایجنسی نے بتایا کہ ان کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امیر کویت جمعرات کو علی الصبح امریکا کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنا علاج کرائیں گے۔91 سالہ امیر کویت کا امریکا میں مکمل علاج کیا جائے گا۔

شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح 2006 ء کے ملک کے حکمران ہیں تاہم ان کی طبیعت گزشتہ ہفتے سے خراب ہے جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے ہیں۔کویت کے شاہی خاندان ، وزراء￿ اور اعلیٰ عہدیداروں نے امیر کویت کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔امیر کویت کی غیر موجودگی میں قانون تحت ولی عہد کو قائم مقام حکمران مقرر کیا گیا ہے۔امیر کویت کی صحت کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، شیخ صبا الاحمد الصباح کو پیر کے روز طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔قبل ازیں خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کویت کے امیر شیخ صبا الاحمد الصباح مزید علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے کویت کے سرکاری میڈیا کا بتانا ہیکہ پیر کے روز امیر کویت شیخ صبا الاحمد الصباح بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں طبی معائنے کیلئے فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ بتایا گیا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے، تاہم مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔بعد ازاں یہ خبریں بھی آئیں کہ ان کی سرجری کی گئی ہے۔ پھر بتایا گیا کہ امیر کویت کو مزید علاج کی ضرورت ہے اسی لیے فیصلہ کیا گیا کہ انہیں امریکا منتقل کیا جائے تاکہ وہاں پر ان کا مکمل علاج کیا جا سکے۔ امیر کویت کو آج بروز جمعرات کویت سے امریکا منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امیر کویت شیخ صبا الاحمد الصباح ایک سال قبل بھی طبیعت کی شدید خرابی کے باعث کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…