واشنگٹن (این این آئی )امریکی ریاست ایریزونا میں سیکڑوں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں اور یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ آمنے سامنے کلاسز کا آغاز اکتوبر کے آخر تک موخر کر دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اساتذہ نے اپنی گاڑیوں پر یہ نعرے لکھے آن لائن کلاسز ہمیں نہیں ماریں گی لیکن کووڈ 19 ہمیں مار دے گا، اور ہمیں زندگیوں اور طلبا میں سے ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور نہ کرو وغیرہ اور انھیں پورے شہر میں چلایا۔ایریزونا امریکہ کی ان ریاستوں
میں سے ہے جہاں گذشتہ ہفتوں کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ایرزونا کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں صرف 10 فیصد گنجائش باقی ہے۔بروسیئس نامی استانی اپنا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ ہم سے ہمارے طلبا میں منتقل ہو۔ بطور استانی میں اپنے طلبا کے جنازوں میں نہیں جانا چاہتی۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے تین بچوں کو بھی سکول بھیجنے سے ہچکچا رہی ہیں۔