ایمریٹس ائیر لائن شدید مالی بحران کا شکار، ایک ہی دن میں 800 پائلٹس فارغ،مزید کتنے ہزار ملازمین کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑیں گے؟

12  جولائی  2020

دبئی(آن لائن) ایمریٹس ائیر لائن نے شدید مالی بحران کے باعث ایک ہی دن میں 800 پائلٹس فارغ کر دئیے، کورونا وبا کے باعث بحران کا شکار ایمریٹس ائیرلائن نے مزید 9ہزار مالزمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا لیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن نے کورونا وبا کی وجہ سے بحران کا شکار ہونے کے بعد عملے کو نوکریوں سے

فارغ کرنے کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔انڈسٹری کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ A380 بیڑے کے 560 پائلٹس اور B777 طیاروں کے 240 پائلٹس کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔ ایک اور ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ بہت سے ہندوستانی پائلٹ بھی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تقریبا تمام ہندوستانی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بہت کم لوگ باقی ہیں۔ یہاں تک کہ کمپنی میں 12-15 سال سے کام کرنے والے سینئر پائلٹوں کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔ایمریٹس ایئرلائن نے نوکریوں میں 10 سے 20 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالیسے بات کرتے ہوئے صدر ایمریٹس ایئرلائن کا کہنا تھا کہ ہم باقی ایئرلائنز کی طرح کام نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے زیادہ تر مسافر اب جا چکے ہیں اور موجود حالات میں انہیں جلد واپس لانا ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بھی غلط نہیں ہو گا کہ آنے والے کچھ وقت میں شاید ہم 10 سے 20 فیصد پر ہی کام کر رہے ہوں۔بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہمیں حالیہ کورونا کی صورتحال کی وجہ سے بھارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنا اسٹاف محدود کرنے پر مجبور ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کا نطام درہم برہم ہو گیا ہے جس کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں بھی لگا دی گئی تھیں۔ کورونا وبا کے باعث بحران کا شکار ایمریٹس ائیرلائن نے مزید 9ہزار مالزمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا لیا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…