بیجنگ (این این آئی)چین کی معیشت اس سال کی دوسری سہ ماہی میں دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہو گئی ہے۔ کورونا بحران کے سبب چینی معیشت کی شرح نمو گزشتہ کئی دہائیوں کے بعد منفی ہو گئی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سروے میں کہاگیاکہ رواں برس کی
دوسری سہ ماہی میں چین کی شرح نمو 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ شرح 6.1 فیصد تھی۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ رواں برس کی شرح نمو مجموعی طور پر 1.7 فیصد رہے گی۔کورونا بحران نے دنیا بھر کی معیشتوں کو شدید متاثر کیا ہے۔