ایرانی پارلیمنٹ کے مزید 7 ارکان کرونا کا شکار

9  جولائی  2020

تہران (این این آئی)ایرانی پارلیمنٹ(مجلس شوری)کے مزید سات ارکان کے کرونا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں مزید ارکان پارلیمنٹ ایک ایسے وقت میں کرونا کا شکار ہوئے ہیں جب دوسری طرف ایران نے کہاہے کہ ایران میں کرونا کی وبا دوبارہ پھیل رہی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ارومیہ شہر سے پارلیمنٹ کے منتخب رکن وحید جلال زادہ کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جلال زادہ سنہ 2009 سے 2013 تک محمود احمدی نژاد کے دور حکومت میں آذر بائیجان صوبے کے گورنر رہ چکے ہیں۔ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان محمد حسین فراہانی نے بتایا کہ حالیہ ایام میں مزید 100 ارکان پارلیمنٹ کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے سات کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ کرمان شہر کے رکن پارلیمنٹ محمد مہدی زاھدی کرونا کا شکار ہونے والے پہلے ایرانی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ زاھدی اس وقت زیرعلاج ہیں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ احمد امیر آبادی فراھانی بھی کرونا کا شکار ہونے والے ارکان پارلیمنٹ میں شامل ہیں۔کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے دیگر ارکان میں محمد طلا مظلوم، محمد موحد، حسین علی حاجی دلیجانی اور علی رضا ناصری کے ناموں سے تصدیق کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…