کابل(این این آئی) افغانستان میں سعودی عرب کے سفیرجاسم بن محمدالخالدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب30 ملین ڈالرکی لاگت سے افغان دارالحکومت کابل میں جدید ہسپتال قائم کرے گا جبکہ35 ترقیاتی منصوبوں کے لئے مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے ۔ اْنہوں نے کہا کہ سعودی حکومت افغانستان میں 100 دینی مدارس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔افغان ٹی وی نے افغان پارلیمنٹ سپیکر کے دفتر سے
جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کے روز کابل میں متعین سعودی عرب کے سفیر جاسم بن محمدالخالدی نے افغان پارلیمنٹ کے سپیکر فضل ہادی مسلم یار سے ملاقات کی جس کے دوران سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں افغان حکومت کو 200 ملین سعودی ریال( 53 ملین امریکی ڈالر) کی امداد فراہم کرے گا۔ بیان کے مطابق سعودی سفیر جاسم نے یقین دلایا کہ مستقبل میں افغانستان کا حج کوٹہ بھی بڑھادیا جائے گا۔اس موقع پر سپیکر فضل ہادی مسلم یار نے افغان سفیر سے مطالبہ کیا تھاکہ افغانستان کا حج کوٹہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزار کردیا جائے۔بیان کے مطابق سپیکر نے علاقائی صورت حال خصوصاً افغانستان کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے لئے مؤثرکرداراداکرسکتاہے۔ افغانستان میں سعودی عرب کے سفیرجاسم بن محمدالخالدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب30 ملین ڈالرکی لاگت سے افغان دارالحکومت کابل میں جدید ہسپتال قائم کرے گا جبکہ35 ترقیاتی منصوبوں کے لئے مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے ۔ اْنہوں نے کہا کہ سعودی حکومت افغانستان میں 100 دینی مدارس تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔افغان ٹی وی نے افغان پارلیمنٹ سپیکر کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کے روز کابل میں متعین سعودی عرب کے سفیر جاسم بن محمدالخالدی نے افغان پارلیمنٹ کے سپیکر فضل ہادی مسلم یار سے ملاقات کی