پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم مودی بھی فنکار نکلے، وادی گلوان میں جعلی ہسپتال میں جعلی زخمی فوجیوں سے ملاقات میں کمال کی اداکاری، نہ ڈاکٹر، نہ نرس، نہ ہی کوئی ڈرپ، بھارتی عوام بھی مودی پر شدید برہم

datetime 4  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی فنکار نکلے، وہ جعلی ہسپتال میں جعلی زخمی فوجیوں سے ملاقات میں اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ مودی وادی گلوان میں زخمی فوجیوں سے ملاقات کرکے خطاب بھی کرکے آئے ہیں۔ نریندر مودی کی اداکاری جگ ہنسائی کا باعث بن گئی کیونکہ جعلی ہسپتال میں جعلی فوجی زخمی جوانوں سے

ملاقات کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں وہ کسی ہسپتال کی نہیں بلکہ ایک کانفرنس روم کی ہیں جہاں عقبی مناظر میں ملٹی میڈیا اور باقی سامان پر سفید چادر نظر آ رہی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ایک ایسا ہسپتال تھا جہاں زخمیوں کے لیے نہ تو کوئی ڈرپ نہ ہی کسی زخمی کو کوئی پٹی اور نہ ہی ان بہادر اداکاروں کے علاج کے لیے کوئی ڈاکٹر یا نرس موجود تھی۔ جعلی فوجی اہلکار بت بنے بیٹھے رہے اور نریندر مودی ان سے خطاب کرکے چلے گئے۔ کانفرنس روم میں ہسپتال سے صرف بیڈ لائے گئے۔ اس دورے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی، بھارتی عوام ہی نریندر مودی پر برس پڑی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنگرام ستپاٹھی نے لکھا کہ آرمی کے پیارے جوانوں مجھے شرمندگی ہے کہ نریندر مودی کی خوشی اور سیاسی تھیٹر کی خاطر آپ سب کو اس طرح کرنا پڑا۔ مزید کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ نے قربانیاں دی ہیں اور اس ڈرامے میں ساتھ دینے کی مجبوری بھی سمجھ میں آتی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ہسپتال میں کانفرنس کی صدارت والی کرسی کی کیا ضرورت تھی؟ کیا مودی اپنی سیاسی شعبدہ بازی کے لیے اتنا گر گئے کہ اپنی فوج کو بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا؟ نریندر مودی کی اداکاری جگ ہنسائی کا باعث بن گئی کیونکہ جعلی ہسپتال میں جعلی فوجی زخمی جوانوں سے ملاقات کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں وہ کسی ہسپتال کی نہیں بلکہ ایک کانفرنس روم کی ہیں جہاں عقبی مناظر میں ملٹی میڈیا اور باقی سامان پر سفید چادر نظر آ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…