واشنگٹن(این این آئی )امریکہ میں متعدی امراض سے بچا کے ادارے کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ نے کہاہے کہ کورونا وائرس نے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی کئی ریاستوں میں وائرس کے باعث کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔انھوں نے
یہ بات کانگریس کے سامنے کہی۔ خیال رہے کہ امریکہ میں اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 23 لاکھ کے قریب متاثر ہو چکے ہیں۔ریڈفیلڈ نے کہا کہ ہم اس وائرس کا مقابلہ جس حد تک کر سکتے تھے ہم نے کیا اور اب اس نے ہمیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اس چھوٹے سے وائرس کے لیے شاید سات کھرب ڈالر خرچ کرنے پڑیں۔