جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ایک نئے خطرناک مرحلے سے گزر رہی ہے۔ایک ورچوئل نیوزکانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم نے کہاکہ دنیا ایک نئے اور خطرناک مرحلے سے گزر رہی ہے تاہم وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تیزی سے
بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر رکن ملکوں کو انتہائی چوکنا رہنے کا کہنا ہے۔وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے ملکوں کو معاشی نقصان ہوا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس آئسولیشن اور لاک ڈاؤن جیسے اقدامات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ وائرس امریکہ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔