ریاض (آن لا ئن ) سعودی حکومت نے غزہ میں مقیم مظلوم فلسطینی عوام کو لاکھوں ڈالر مالیت کا طبی سامان بھیج دیا امداد کا مقصد کورونا وائرس کی وبا سے نبرد آزما ہونا ہے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کو نئے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے37لاکھ ڈالر مالیت کا طبی سازو سامان بھیج دیا ہے سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کو نئے وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے
ادویہ اور طبی سازو سامان فراہم کریں گے شاہ سلمان نے پہلے مرحلے میں27 لاکھ ڈالر مالیت کے مصنوعی تنفس کے آلات آئی سی یو میڈیکل بیڈ آپریشن تھیٹر کاسامان پیٹنٹ مانیٹرنگ ڈیوائسز سینیٹائزر میڈیکل ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس وغیرہ فلسطینی وزارت صحت کے حوالے کردیں یہ سامان سعودی عرب یورپی ممالک اور چین کے بازاروں سے حاصل کیا گیا ہے اس کے علاوہ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے باقی رقم 10 لاکھ ڈالر آنروا کے ذریعے غزہ انتظامیہ کے حوالے کردی۔