ملائیشیا نے بھی رواں سال اپنے شہریوں کو حج پر جانے سے روک دیا

12  جون‬‮  2020

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا نے کورونا وبا کے پیش نظر رواں سال اپنے شہریوں کو حج پر جانے سے روک دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ رواں سال تقریباً 30 ہزار شہریوں نے حج پر جانا تھا تاہم وہ اب حج میں شرکت نہیں کرسکیں گے، یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ اپنے مسلم اور پڑوسی ملک انڈونیشیا

کے حج سے متعلق اقدامات پر عمل کرتے ہوئے کیا ہے، امید ہے کہ اس سال حج پر جانے والے عازمین حکومت کے اس فیصلے کو تسلیم کریں گے۔خیال رہے ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت مسلم ممالک ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ہزاروں کی تعداد میں اپنے شہریوں کو حج کے لیے بھیجتے ہیں تاہم اس بار کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ملائیشیا اور انڈونیشیا کی جانب سے اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…