اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی حکومت نے نیا قانون پاس کر دیا ہے جس کے تحت زمینی، فضائی یا بحری راستے سے برطانیہ میں داخل ہونے والا ہر مسافر خود کو 14 روز کیلئے سیلف آئسولیٹ (قرنطینہ) کرے گا اور اس مقصد کے لیے مسافروں سے ان کے رکنے کی جگہ کا پتہ بھی معلوم کیا جائے گا اور گاہے بہ گاہے ان مقامات کو چیک بھی کیا جائے گا اور اگر ایڈریس دینے والا شخص اس وقت مقررہ جگہ پر
موجود نہ ہوا تو اس پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا جائے گا۔ متعلقہ برطانوی وزارت کے مطابق یہ طریقہ انتہائی کارآمد ثابت ہو گا۔کیونکہ اس قانون کا برطانوی اور دیگر ممالک سے برطانیہ آنے والے ہر شخص پر اطلاق ہوگا۔دوسری جانب برطانیہ میں موجود شہریوں کا ایک طبقہ یہ سوچ رہا ہے کہ ان اقدامات کیلئے حکومت بہت دیر کر چکی ہے اگر ایسے اقدامات کرنا ضروری تھے تو ان کو لاک ڈاؤن سے پہلے کیا جانا چاہیے تھا۔