لندن (این این آئی)ملکہ برطانیہ کی جانب سے 2 پاکستانی شہریوں کو کورونا وائرس کے دوران خوراک کی فراہمی پر دولت مشترکہ کے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پاکستانی شہریوں حذیفہ احمد اور سید حسان عرفان نے رمضان المبارک کے دوران اپنے ادارے رزق فاؤنڈیشن کے 3 ہزار رضا کاروں کے ذریعے پاکستان کے 23 شہروں میں مستحق افراد
تک کھانے کے 22 لاکھ پیکٹس تقسیم کیے۔ملکہ برطانیہ نے دونوں افراد سے فون پر بات کرکے اْن کی کاوشوں کو سراہا اور یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ملکہ برطانیہ نے اس ایوارڈ سے کسی کو خود نوازا ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران مخیر حضرات اور این جی اوز کی جانب سے ملک بھر میں راشن تقسیم کیا گیا تھا۔