ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے اور آج اڑھائی ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق جامع مساجد کے علاوہ دیگر مساجد میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی ہو گی تاکہ ایک
جگہ رش نہ بڑھے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔تمام مساجد میں علماء کرام کو جمعہ کے خطبے میں لوگوں کو وبا سے بچاو کے لئے درس دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نمازی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں قیام نہیں کر سکیں گے۔