بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکا کاتاحکم ثانی چینی مسافر طیاروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان

datetime 4  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی )امریکا نے اعلان کیا ہے کہ چین کے مسافر بردار طیاروں کو 16 جون سے امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ اقدام چین پر دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں سامنے آیا ۔ٹرمپ انتظامیہ چین سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ امریکی مسافر طیاروں کو بیجنگ میں اترنے کی اجازت دے۔

امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے اعلان کیا کہ چین کی جانب سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان پروازوں سے متعلق موجودہ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد چین کو سزا دی گئی ہے۔امریکا کی جانب سے مذکورہ اعلان کا اطلاق ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کارپوریشن، چائنا سدرن ایئرلائنز اور ہینان ایئرلائنز ہولڈنگ پر ہوگا۔دوسری جانب امریکی ڈیلٹا ایئرلائنز اور یونائیٹڈ ایئر لائنز نے رواں ماہ چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی تھی، کیونکہ چینی طیاروں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی امریکا کے لیے اپنی پروازیں جاری رکھی تھیں۔ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکی حکومت کے اعلان کے بعد کہا کہ ہم اپنے حقوق کے نفاذ اور انصاف پسندی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی حکومت کے اقدامات کی حمایت اور تعریف کرتے ہیں۔اس ضمن میں یونائیٹڈ ایئر لائنز نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک باضابطہ نوٹس میں بتایا کہ چین اپنے قواعد پر نظرثانی کرنے سے قاصر ہے کہ وہ کب امریکی طیاروں کو طے شدہ پروازوں کی بحالی کی اجازت دے گا؟واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے بھی فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ چین اور امریکا کے مابین کورونا وائرس اور ہانک گانگ میں متنازع قانون کے معاملے پر شدید کشیدگی جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…