جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

جسمانی ساخت پر نامناسب تبصرہ، کیٹ مڈلٹن نے میگزین کو قانونی نوٹس بھجوادیا

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو ڈچز آف کیمبرج کیتھرائن کیٹ مڈلٹن اور ان کے شوہر ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے معروف برطانوی میگزین کو نامناسب مضمون شائع کرنے پر قانونی نوٹس بھجوادیا۔شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے برطانیہ کی معروف میگزین ٹیٹلر کی انتظامیہ کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کیٹ مڈلٹن سے متعلق شائع کیے گئے

مضمون کو انٹرنیٹ سے ہٹادے۔برطانوی فیشن میگزین ہارپر بازار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کیٹ مڈلٹن اور ان کے شوہر نے ٹیٹلر میگزین کو قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے میگزین سے فوری طور پر مضمون ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔شاہی جوڑے نے اپنے قانونی نوٹس میں میگزین کے مضمون کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انتظامیہ پر واضح بھی کیا کہ مضمون کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب فیشن میگزین ان اسٹائل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کیٹ مڈلٹن کے حوالے سے شائع کیے گئے مضمون کو ہٹائے جانے پر ٹیٹلر میگزین کی انتظامیہ نے انکار کردیا۔ان اسٹال نے اپنی رپورٹ میں انٹرٹینمنٹ آن لائن کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میگزین کی انتظامیہ مضمون کو نہ ہٹائے جانے پر بضد ہے اور انتظامیہ اس ضمن میں کسی بھی قانونی کارروائی کے وقت مضمون کے ہر ایک لفظ کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔کیٹ مڈلٹن اور ان کے شوہر کی جانب سے میگزین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب کہ مذکورہ میگزین نے مسلسل دوسری بار شاہی خاندان کی بڑی بہو کے حوالے سے نامناسب مضمون شائع کیا۔ٹیٹلر میگزین کا حالیہ مضمون ان کے آنے والے یعنی جولائی تا اگست کے شمارے میں شامل ہوگا لیکن اس مضمون کو انٹرنیٹ پر پہلے ہی شائع کردیا گیا اور آنے والے شمارے کے سرورق کی تصویر بھی شیئر کردی گئی۔ٹیٹلر میگزین نے اپنے آنے والے شمارے کے سرورق پر کیٹ مڈلٹن کی سفید لباس میں مسکرانے والی تصویر دیتے ہوئے

(کیتھرائن دی گریٹ) کے نام سے شمارے میں شامل ان کے لیے لکھے گئے مضمون کی شہ سرخی بھی دی گئی ہے۔ٹیٹلر میگزین میں کیٹ مڈلٹن کی زندگی کے حوالے سے شائع کیا گیا مضمون معروف لکھاری اینا پیسٹرناک کی جانب سے لکھا گیا اور انہوں نے مضمون میں کہی جانے والی باتوں کے حوالے سے شاہی محل کے کچھ افراد کو اپنی معلومات کا ذریعہ بنایا ہے۔ٹیٹلر میگزین نے مذکورہ مضمون کو

25 مئی کو اپنی میگزین کی ویب سائٹ پر شائع کیا، جس کے بعد مذکورہ مضمون دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔مضمون میں کیٹ مڈلٹن کے جسمانی خدوخال پر بات کرتے ہوئے انہیں شدید پتلا کہا گیا ہے اور ان کی جسمانی ساخت کو ان کی آنجھانی سانس لیڈی ڈیانا سے تشبیہ بھی دی گئی ہے۔مضمون میں کیٹ مڈلٹن کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی باتیں کی گئی ہیں جبکہ ان کے والدین کے حوالے سے بھی بات کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ چوں کہ کیٹ مڈلٹن کی پیدائش شاہی خاندان میں نہیں ہوئی تو انہیں شاہی روایات سیکھنے اور شاہی محل کو اپنانے اور سمجھنے میں وقت لگا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…