برسلز (این این آئی )بلیجیئم کے شہزادے، جنھیں ایک پارٹی میں شرکت کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس ہو گیا تھا، انھوں نے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ وہ نتائج کی ذمہ داری قبول کریں گے۔انھوں نے سپین میں لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی میں شرکت کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں 28 سالہ شہزادہ جوکیم نے کہا ہے کہ
مجھے اپنے اقدام پر پچھتاوا ہے۔شہزادہ جوکیم انٹرنشپ کے لیے 26 مئی کو سپین گئے تھے لیکن دو دن بعد وہ جنوبی شہر کورڈوبا میں پارٹی میں شرکت کرنے چلے گئے تھے۔سپین کے میڈیا میں جاری رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ جوکیم، بیلجئیم کے بادشاہ فلپ کے بھتیجے پارٹی میں موجود 27 افراد میں شامل تھے۔