ریاض(این این آئی)حرمین ٹرین پروجیکٹ کی انتظامیہ نے اعلان کیاہے کہ یہ حرمین ایکسپریس ٹرین رواں سال ستمبرچلائی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق حرمین ٹرین پروجیکٹ کے منتظمین کا کہناتھا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان مسافروں کی ٹرانسپورٹ کی گنجائش بڑھا کرشہریوں کو آسان، آرام دہ اور تیز ترین سفری سہولیات کی
فراہمی پر کام جاری ہے۔ جولائی اور اگست کے مہینوں میں حرمین ایکسپریس ٹرین کی صلاحیت، گنجائش اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے موقعے سے فاہدہ اٹھایا جائے گا۔پروجیکٹ مینجمنٹ نے ایک بیان میں وضاحت کی آئندہ اگست میں الحرمین ایکسپریس ٹرین کی بکنگ کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹرین کے لیے مسافروں کوآن لائن بکنگ کی سہولت حاصل ہوگی۔