اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کیساتھ امریکا کے روابط توڑنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا عالمی ادارہ صحت درخواست کے باوجود ضروری اصلاحات کرنے میں ناکام ہے، آج سے ہم اس ادارے کیساتھ تمام روابط ختم کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) سے امریکی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا
ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے، انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے گمراہ کن راستے کا انتخاب کیا اور وکٹ کے دونوں جان کھیلنے کی کوشش کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کی عالمی وبا کیلیے چین کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے چین کے دباؤ میں آکر کورونا وائرس کا عالمی پھیلاؤ روکنے کیلیے بروقت ہنگامی اقدامات سے گریز کیا۔