جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

مسجد نبویۖ کل سے کھل جائیگی لیکن نمازیوں کو کن ہدایات پر عمل کرنا ہوگا؟حکومتی احکامات سامنے آگئے

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ ( ْ آن لائن ) سعودی حکام کا مسجد نبوی کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان۔شاہی منظوری پر اتوار 31 مئی 8 شوال سے مسجد نبوی نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی. تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ گورنریٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مسجد نبوی کو اتوار کے روز مؤرخہ 31 مئی 8 شوال کو نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی کو اتوار31 مئی سے شاہی منظوری پر کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی حفاظتی تدابیر کے ساتھ مرحلہ وار کھول دی جائے گی. اس سے قبل سعودی حکومت نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کی تمام مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے اتوار 31 مئی سے کھول دی جائیں گی البتہ اس سلسلے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اسلامی دنیا کی یہ دونوں مقدس مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسلسل کھلی ہوئی ہیں، یہاں عام نمازیوں کی آمد پر پابندی ہے اور دونوں مساجد کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار ان میں نمازیں ادا کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…