لاک ڈائون زندگی مشکل کر دی،بھارت میں لوگ مردار جانور کا گوشت کھانے پر مجبور

29  مئی‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران بھوک و افلاس کا عالم دیکھ کر انسانیت شرما گئی، کوئی ننگے پیر سیکڑوں میل پیدل سفر کرکے گھر پہنچا تو کسی کو بھوک نے مردار کھانے پر مجبور کر دیا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق چلچلاتی دھوپ، تپتی زمین اور ننگے پیر میلوں کا سفر،  ایسے میں عورتوں اور بچوں کا بھی ساتھ ہو تو غربت کا کیا عالم ہوگا، لاک ڈاؤن میں مودی کی ناکام

منصوبہ بندی نے غریبوں کو دربدر رلنے پر مجبور کر دیا۔ اس تمام تر صورتحال کے باوجود مودی سرکار غریبوں کی پروا کے بجائے ہندوتوا کے پرچار اور سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں لگی ہوئی ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے پردیس میں روزگار چھوٹا تو بے آسرا مزدوروں نے جیسے تیسے آبائی علاقوں کا رخ کیا، گود میں بچے لیے مائیں پیدل سفر کرتی نظر آئیں، کھانا پینا تو کیا ملتا یہ جہاں سے گزرے وہاں انہیں دھتکار دیا گیا۔اس سے بھی بدتر یہ ہوا کہ راجستھان میں ایک شخص سڑک پر مردار جانور کا گوشت کھاتا دکھائی دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راستے سے گزرے ایک شخص نے مردار کھانے والے کو روکا اور کھانا پیش کیا۔بھارت میں ان افسوس ناک واقعات کی وجہ بغیر منصوبہ بندی اچانک لاک ڈاؤن بنا، نریندر مودی نے لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے معافی تو مانگی لیکن اس کے بعد غربیوں کو بھوکا مرنے پر چھوڑ دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…