جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’کرونا مریض کی مرنے سے چند گھنٹے قبل اپنی منگیتر سے شادی ‘‘ 15سال سے شادی کیوں نہ ہو سکی تھی ، نرس نے ہسپتال میں شادی کروا دی ،لڑکے نے جب قبول ہے کہنے کیلئے بولناچاہا تو سانسیں اکھڑ گئی ، لڑکی آنسو ئوں پر قابو نہ رکھ سکی ، جذباتی کر دینے والے مناظر

datetime 29  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریڈ فورڈ( آن لائن) کورونا مریض نے مرنے سے چند گھنٹے قبل منگیتر سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،یہ مہلک وائرس جہاں اب تک کئی لوگوں کی جانیں نگل چکا ہے وہیں اس نے کئی خواب بھی چکنا چور کر دئیے ہیں۔وبا کی وجہ سے کئی شادیاں بھی ملتوی ہو گئیں۔تاہم ایک ایسا جوڑا بھی ہے جنہوں نے اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے

کورونا وائرس کو آڑے نہ آنے دیا۔ بریڈ فور سے تعلق رکھنے والے لڑکی صوفی بطور نرس اسپتال میں کام کرتی ہے۔گذشتہ ماہ جب صوفی نائٹ شفٹ کے لیے اسپتال پہچی تو اسے بتایا گیا کہ ایک نوجوان ہے جسے کئی بیماریاں لاحق ہیں،اور کورونا سے بھی متاثر ہے،اس کیآج رات زندہ رہنے کی امید نہیں ہے۔کورونا مریض نے صوفی کو بتایا کہ اس کی 15سال قبل منگنی ہوئی تھی لیکن ان کے پاس شادی کے لئے وقت اور پیسہ کبھی نہیں تھا اور پھر زندگی گذرتی چلی گئی لیکن ہم شادی نہ کر سکے۔جس کے بعد صوفی نے دونوں کی شادی کا اسپتال میں انتظام کیا۔تمام تر حفاظتی انتظامات کے ساتھ دونوں کی شادی کی گئی،اسپتال عملے نے دونوں کا فوٹو شوٹ کروایا جب کہ دلہا دلہن نے کیک بھی کاٹا۔شادی کے وقت نوجوان کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں۔دونوں کو قبول ہے کہ کہنے میں مشکل پیش آئی کیونکہ کورونا مریض کی حالت خراب تھی جب کہ لڑکی کی آواز رونے کی وجہ سے نہیں نکل رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…