بیجنگ (این این آئی)چین کی قومی منصوبہ بندی اور اصلاحاتی کمیشن نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث صحت کے نظام میں ظاہر ہونے والی خامیوں کو پر کرنے کیلئے صحت کے شعبے کو وسائل کی ترسیل اور ملک میں قائم انسدادِ بیماری سنٹرز کو بہتر بنایا جائیگا۔چین کی نیشنل ڈیویلوپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے کہا کہ جہاں
کورونا وائرس کے خلاف عوامی جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، وہیں وبا نے مشحت کے نظام اور وباؤں سے نمٹنے کے لیے تیاریوں میں خامیوں سے پردہ اٹھایا ہے۔کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی سطح پر قائم انسدادِ بیماری سنٹرز وباؤں کی تشخیص اور ان سے نمٹنے کے انتظامات پر توجہ دیں گے ، ان کے تحت کام کرنے والی لیبارٹریز کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔