اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر نیڈروس ادھا نوم نے ہدایات جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے جراثیم کش سپرے کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس کے انسانوں پر منفی اثرات ہو سکتے ہیں اور یہ انسانون کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلیوں یا بازاروں میں میں جراثیم کش سپرے کورونا کے
خاتمے میں موثر ثابت نہیں ہوتا کیونکہ وہ گرد اور مٹی کی وجہ سے غیر موثر ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے کورونا تو ختم نہیں ہوتا لیکن یہ لوگوں کو مزید خطرات لاحق کر سکتا ہے ۔ سربراہ عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ جراثیم کش سپرے کسی بھی انسان پر جسمانی اور نفسیاتی طور پر اثر انداز ہو سکتا ہے کیونکہ انسانوں پر کلورین یا دیگر کیمیکل کے چھڑکائو سے آنکھیں یا جلد متاثر ہو سکتی ہیں ۔