منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی جارحیت سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے ریڈیو آزادی کشمیر کا آغاز

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (آن لائن) تحریک آزادی کشمیر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے اوربھارتی جارحیت سے آگاہ رکھنے کے لیے ایک نئے شارٹ ویو ریڈیو اسٹیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ترکی سے تعلق رکھنے والے ریڈیو کے ترجمان ڈاکٹر فرحان مجاہد چک نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ، کشمیر پر بھارتی قبضے کا مقابلہ کرنے کے لئے اسٹریٹجک ، ٹھوس اور بامقصد کوششیں کررہے ہیں۔  ہماری تنظیم کانفرنسوں ، سیمینارز ،

لیکچرز کے ساتھ ساتھ تعلیمی اقدامات / تحریر کے ذریعہ شہری مزاحمت اور نافرمانی کے پرامن طریقوں ، سیاسی لابنگ اور شعور بیدار کرنے پر یقین رکھتی ہے تاکہ ہندوستان کے آباد کار نوآبادیاتی منصوبے کو چیلنج کیا جاسکے۔ اس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی تسلط کی غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور نوآبادیاتی رٹ کوختم کرنا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ڈاکٹر فرحان مجاہد چک قطر یونیورسٹی میں بین الاقوامی امور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ ان کی کتاب ، ‘اسلام اور پاکستان کی سیاسی ثقافت’ کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تحریک کشمیری نوجوانوں سے وابستہ دنیا کے متعدد شہروں میں موجودہے ۔ ہمارا مقصد کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت (جے آر ایل)کی حمایت کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…