جامعہ الازھر تراویح اور تہجد کی نمازیں براہ راست نشر کرنے کا اعلان

13  مئی‬‮  2020

قاہرہ (این این آئی)مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماہ صیام کے باقی تمام ایام میں تراویح اور تہجد کی نماز مرکزی مسجد الازہر سے نشر کرے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق الازہر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ تراویح اور تہجد کی نماز براہ راست جامعہ کی مسجد سے نشر کی جائے گی تاہم با جماعت نماز میں امام اور مسجد کے انتظامی عملے کے

علاوہ عام لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔الازہر نے خاص طور پر ماہ مقدس کے آخری دس دنوں کے دوران روحانی ماحول عام کرنے کے لیے سوشل میڈیا، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر الازہر کے سرکاری صفحات کے ذریعے نماز کو براہ راست دکھائے گی۔خیال رہے کہ جامعہ الازھر پہلے ہی کرونا کی وجہ سے ماہ صیام کے دوران مساجد میں با جماعت نمازوں کی ادائی پرپابندی عاید کرچکی ہے۔الازہر میں سینیر اسکالرز اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھرمیں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کے وضع کردہ طریقہ کار پرعمل درآمد ناگزیر ہے۔ وبا کا مزید پھیلائو روکنے کے لیے جمعہ کی نمازوں سمیت دیگر تمام نمازیں مساجد میں با جماعت انداز میں ادا کرنے سے روکا گیا ہے۔مصری حکام نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے گذشتہ مارچ سے مساجد میں جمعہ کی نماز اور با جماعت نمازوں کی ادائی پرپابندی عاید کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…