ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایرانی فوج نے اپنی ہی فوج پر کروزمیزائل چلا دئیے،سینئر ترین افسران سمیت کتنے فوجی مارے گئے؟ایران میں قیامت برپا ہوگئی

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)خلیج عرب میں جاسک کے ساحل کے قریب اتوار کے روز مشقوں کے دوران ایرانی جنگی بیڑے سے غلطی سے ایک میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 ایرانی فوجی جن میںسینئر افسران شامل ہیں ہلاک ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس وقت پیش آیا جب مشقوں کے دوران ایران کے جنگی بیڑے جماران سے کنارک کشتی کو کروز میزائل سے غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔ میزائل لگنے سے کشتی الٹ گئی اور اس پر سوار کم سے کم 40 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے18 فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔اس حملے کی متعدد

ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں زخمیوں کی مرہم پٹی کرتے اورانہیں چاہ بہار اسپتال منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ ایران نے جمارا جنگی جہاز 2010ء کو پہلی بار سمندرمیں اتارا تھا۔ 95 میٹر طویل اس جہاز پر ، جدید مواصلاتی نظام، وار فیئر سینسر اور ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ پلیٹ فارم بھی موجود ہے۔خیال رہے کہ ایران میں ایسی ہی ایک غلطی رواں سال 8 جنوری کو اس وقت ہوئی تھی جب تہران میں پاسداران انقلاب نے ایک یوکرینی مسافر جہاز پر میزائل مار تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں اس پر سوار 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…