اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سودا سلف لینے گیا بیٹا دلہن لے آیا، ماں کا بہوقبول کرنے سے انکار

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اترپردیش( آن لائن)بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کی پولیس اس وقت حیرت زدہ رہ گئی جب ایک ماں نے تھانے میں آکر شکایت کی کہ اس نے اپنے بیٹے کو سودا سلف لینے بھیجا تھا لیکن وہ دلہن لے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن پہنچ کر ماں نے آنسو بھری آنکھوں کیساتھ شکایت کی کہ’’میں نے آج اپنے بیٹے کو گھر کا سامان خریدنے بھیجا تھا۔

لیکن جب وہ واپس یا تو اس کی اہلیہ بھی ساتھ تھی، اور میں اس شادی کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔دوسری جانب 26 سالہ گڈونے بھی پولیس سٹیشن پہنچ گیا اور انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس نے دو ماہ قبل ہری دیواری میں سوویتا کے ساتھ شادی کی تھی لیکن گواہان کی کمی کے سبب شادی کا سرٹیفکیٹ نہیں بنوا سکے، میں نے سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے دوبارہ کوشش کی لیکن لاک ڈاؤن کے سبب ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔گڈو نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ ہریدوار سے واپسی کے بعد ، سوویتا دہلی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی اور آج میں نے اسے اپنے گھر لانے کا فیصلہ کیوں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالک مکان نے کرائے کا گھرخالی کرنے کا کہہ دیا تھا۔خاندانی جھگڑے کو وقتی طور پر حل کرنے کیلئے پولیس نے دہلی میں واقع سوویتا کے گھر کے مالک سے کہا ہے کہ وہ اس جوڑے کو لاک ڈاؤن کے دوران رہنے کی اجازت دے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…