اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پینٹاگون کی خلا میں اڑن طشتریوں کی ویڈیو کی تصدیق

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکی لڑاکا طیاروں کے پائلٹوں کی بنائی گئیں ویڈیوز جن کا مقصد خلا میں پرواز کرنے والے نامعلوم اجسام یو ایف او(اڑن طشتریوں)کو دکھانا تھا، کی تصدیق کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے باضابطہ طور پر تین مختصر ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں نامعلوم فضائی مظاہر(یو اے پی)کو دکھایا گیا ہے جو اس سے قبل

ایک نجی کمپنی کے ذریعے سامنے آئی تھیں۔پینٹاگون کی جانب سے باضابطہ طور پر ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں، ویڈیوز کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکی بحریہ کے پائلٹوں کو خلا میں نامعلوم اجسام یو ایف او (اڑن طشتریوں)کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ دفاع کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس فوٹیج کو عوام میں پھیلی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے جاری کیا جارہا ہے۔جاری ویڈیوز کے ایک حصے میں نامعلوم شے اتنی تیزی سے اپنی رفتار میں اضافہ کرتے دیکھی گئی تھی جو بظاہر ناممکن لگتا ہے، پرواز کرتی ہوئی اس نامعلوم شے نے ایسے کرتب دکھائے جو موجودہ دور کے کسی امریکی طیارے کے بس کی بات نہیں ہے۔کچھ پائلٹوں کی جانب سے بنائی گئی فوٹیج کا مقام، اس میں دکھائے گئے مناظر اور ان کا حقیقی ہونا، یہ سب کچھ ویڈیوز کو آن لائن شیئر کیے جانے کے بعد کئی سال تک بحث کا اہم موضوع رہا ہے۔2017 میں امریکی بحریہ کے ایک سابق کمانڈر ڈیوڈ فریور کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایک پرواز کرنے والی نامعلوم شے کے ساتھ ان کا آمنا سامنا ہوا تھا جس نے انہیں حیران و پریشان کر کے رکھ دیا تھا۔ 2017 اور 2018 میں عام کی گئی تین ویڈیوز  گوفاسٹ، ایف ایل آئی آر ون اور گمبل کو امریکی بحریہ نے یو اے پی کا نام دیا تھا۔امریکی ریاست نیواڈا سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر  ہیری ریڈ نے ان تینوں ویڈیوز کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…