ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران یو اے ای کے سرکاری دفاتر میں پانچ گھنٹے کام ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہیومن ریسورسز اتھارٹی کے جاری کردہ سرکلر میں کہاکہ تمام وزارتوں اور وفاقی محکموں میں رمضان المبارک کے دوران
اوقات کار صبح 09 بجے سے 02 بجے دوپہر تک ہوں گے۔ملک میں کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی کچھ وفاقی ملازمین کو تن خواہ کے ساتھ چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا کہ متعدی مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔رمضان المبارک کا آغاز جمعرات سے ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے حکومت جلد ہی نجی شعبے کے اوقات کار کا بھی اعلان کرنے والی ہے۔