اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

باجماعت نماز پر پابندی کی مخالفت ، اہم اسلامی ملک کے گورنرکو معزول کردیاگیا

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی)سوڈان میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی مخالفت پر خرطوم کے گورنر کوعہدے سے معزول کردیا گیا۔عرب میڈیا کے کے مطابق سوڈانی وزیر اعظم عبدللہ حمدوک نے گزشتہ رات کو گورنر خرطوم جنرل احمد عبدون حماد کو جمعہ اجتماعات پر حکومتی پابندی کی مخالفت کرنے پر عہدے سے فوری برخاست کرنے کا حکم دیا تھا۔نئے گورنر کی تعیناتی تک وفاقی وزیر یوسف الضئی کو عبوری گورنر مقرر کردیا گیا۔سوڈانی حکومت نے

ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لئے بدھ 15 اپریل سے 3 ہفتوں کے لئے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا، اور حکم دیا لاک ڈاون کے دوران مساجد، مزارات، گرجا گھروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔سوڈانی وزارت مذہبی امور نے اسلامی فقہ کونسل کے فتوے کی روشنی میں جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔واضح رہے کہ سوڈان میں کورونا وائرس میں مبتلا 36 مریض تشخیص کئے گئے، اب تک 6 مریض ہلاک اور 3 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…