پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مسجد نبویؐ میں انسانی جسم کی حرارت جانچنے والے تھرمل کیمرے نصب کر دیے گئے،ایک ہی وقت میں کتنے افراد کا درجہ حرارت مانیٹر ہو سکے گا؟

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) سعودی حکومت نے کرونا کے خلاف جنگ میں احتیاطی تدبیر کے طور پر مسجد نبویؐ میں تھرمل کیمرے نصب کئے ہیں جن کی مدد سے مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کے جسم کا درجہ حرارت جانچا جا سکے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کیمرے بیک وقت 25 افراد کے جسم کا درجہ حرارت مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی مدد سے نو میٹر کی دوری سے آواز اور تصویر کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔تصاویر پر مشتمل ڈیٹا ایک ماہ تک محفوظ رکھا جا سکے گا، جسے حسب ضرورت ماہرین کو براہ راست بھیجا جا سکتا ہے۔سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے مسجد حرام اور مسجد نبویؐکے بیرونی احاطے میں نماز ادا کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سمیت باجماعت نمازوں کی ادائی پر بھی پابندی عاید ہے۔مملکت میں کرونا وائرس کے 6380 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں 83 افراد وفات پا چکے ہیں۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 990 ہے۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…