ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اٹلی ڈاکٹرز اور نرسوں کی کورونا سے ہلاکتوں کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمگیر وبا کورونا وائرس سے متعلق آئے دن سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں اور خبریں گردش کرنے کا سلسلہ تا حال نہ تھم سکا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اکثر کسی خبر کی تصدیق کیے بغیر اسے شیئر کر دیتے ہیں جس سے اکثر اوقات لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل جاتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایک اور

خبر جھوٹی نکلی جس کی ایک تصویر سیکڑوں بار شیئر کی گئی جس میں اٹلی میں 200 سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں کو کورونا وائرس سے ہلاک دکھایا گیا ہے۔یہ خبر جھوٹی ہے جب کہ یہ تصویر اٹلی میں ہلاک ڈاکٹروں اور نرسوں کی نہیں بلکہ امریکی میڈیکل ٹی وی سیریز گریز ایناٹومی کی ہے۔ یہ تصویر پہلی بار 24 مارچ کو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی جس کے بعد اس تصویر کو متعدد صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا۔ اٹلی میں کورونا سے اب تک 22 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں تاہم یہ کہنا بالکل غلط اور جھوٹ ہے کہ یہ تصویر اٹلی میں ہلاک ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ روس میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے باہر سڑکوں پر شیر چھوڑے گئے ہیں تاکہ وہ گھروں سے نہ نکلیں، یہ خبر بھی ایک جھوٹی خبر تھی جسے متعدد صارفین کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…