بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ایمریٹس کا کرونا وائرس کے باعث سفری رعایتوں کی پالیسیوں میں مسافروں کو ترجیح دینے کا شاندار اعلان

datetime 15  اپریل‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) اپنے صارفین کو ترجیح دیتے ہوئے ایمریٹس نے اپنی عالمی مارکیٹوں میں جاری ٹکٹوں کی ری بکنگ اور ری فنڈز کے لئے کورونا وائرس سفری رعایت کی پالیسوں کا ایک سادہ طریقہ وضع کیا ہے۔ ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا، “سفری اور ایئرلائن انڈسٹری میں کرایوں، قابل اطلاق ری فنڈز یا ری بکنگ سے متعلق قوانین پیچیدہ ہوگئے ہیں اور یہ مارکیٹ کے قوانین پر بھی منحصر ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ان سب باتوں کی تفصیلات سے صارفین کیلئے الجھن اور پریشانی ہوتی ہے۔ عالمی سطح پر کورونا وائرس ہر ایک کے لئے غیرمعمولی ہے اور ہم اپنے کسٹمرز اور تجارتی پارٹنرز کے تحمل، معاملہ فہمی اور تعاون کے لئے مشکور ہیں۔ ہم نے اس عرصے میں کام کرکے نہ صرف اپنی پالیسیوں کو صارف دوست بنایا بلکہ ریگولیٹری ضروریات سے بھی ہم آہنگ کیا۔ “انہوں نے مزید نے کہا، “ہم پرامید ہیں کہ ہمارے صارفین ٹکٹوں کو ری بک کرنے کا فیصلہ کریں گے اور مستقبل میں اپنی سہولت کے مطابق ہمارے ساتھ ایک بار پھر سفر کریں گے اور اسی وجہ سے ہم انکے موجودہ ٹکٹوں یا ٹریول واؤچرز کی میعاد 2 سالوں تک بڑھانے کی سہولت پیش کررہے ہیں جنہیں ایمریٹس کی کسی پروڈکٹ یا سروس کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 31 اگست 2020 تک سفر والے ٹکٹوں کی فیس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو 31 مئی 2020 تک معاف کیا گیا۔ تاہم اسکے باوجود اگر وہ ری فنڈ کرانا چاہتے ہیں تو ہم اسے پروسیس کریں گے۔ ہم اپنے صارفین سمجھانا چاہیں گے کہ ری فنڈز میں وقت لگے گا کیونکہ ہمارے پاس ریفنڈ کیلئے بہت سی درخواستیں جمع ہوگئی ہیں ۔ “ایمریٹس فلائٹس کی منسوخی اور سفری رکاوٹوں سے متاثرہ صارفین کے لئے تین آپشنز پیش کررہا ہے۔ پہلا آپشن ، اپنا ٹکٹ رکھیں۔ 31 اگست تک کے سفر کے لئے 31 مئی سے قبل تک بک شدہ ایمریٹس کے تمام ٹکٹس کی میعاد میں 760 دن تک خودکار طور پر توسیع کردی جائے گی۔

اپنے پاس ٹکٹ رکھنے والے صارفین کو یقین دہانی کرائی جاسکتی ہے کہ انکا ٹکٹ قائم رہے گا اور جب وہ سفر کا فیصلہ کریں تو وہ اسے دوبارہ بک کراسکتے ہیں۔ جس تاریخ سے ان کا ٹکٹ جاری ہوا ہے ، اس کے بعد سے جب کبھی وہ اگلے دو سالوں کے دوران دوبارہ سفر کے لئے تیار ہوں۔ انہیں بس ایمریٹس سے رابطہ کرنے یا انہیں ٹریول ایجنٹس سے اپنی فلائٹ ری شیڈول کرانے کی ضرورت ہوگی ۔ ان کا ٹکٹ اسی مقام کیلئے کسی بھی فلائٹ کیلئے قبول کرلیا جائے گا یا ایمریٹس کے اسی ریجن میں کسی دوسرے شہر کے لئے بھی فیس میں کسی بھی تبدیلی کے بغیر قبول کرلیا جائے گا۔ جن کی خواہش ہے کہ وہ کسی دوسرے ریجن میں سفر کے لئے اپنا ٹکٹ دوبارہ بک کرائیں، ان سے ایمریٹس ٹکٹوں کے دوبارہ اجراء کی فیس وصول نہیں کرے گا تاہم کرائے کا فرق وصول کیا جائے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…