جمعہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوںکے اقاموں میں بڑی توسیع،وزٹ ویزے رکھنے والوں کو بھی حیرت انگیز رعایت

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)کرونا وائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے مارچ کے اوائل تک کارآمد اقامہ رکھنے تارکین وطن کے رہائشی پرمٹوں میں امسال دسمبر تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عالمی وبا کے مضمرات سے اقامہ ہولڈرز کو بچایا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئڈنٹیٹی اینڈ سیٹزن شپ اتھارٹی کے ترجمان بریگیڈئر جنرل خمیس الکعبی نے کہاکہ اس سہولت سے یو ای اے سے باہر موجود کارآمد اقامہ رکھنے والے بھی استفادہ کر سکیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ وزٹ ویزے پر یو ای اے آنے والے وہ غیر ملکی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو امارات میں موجود تھے اور مارچ کے اوائل میں ان کا وزٹ ویزا ختم ہونے والا تھا۔ فیصلے کی روشنی میں ان کے وزٹ ویزے میں بھی دسمبر 2020 تک توسیع کی جا رہی ہے۔بریگیڈئر جنرل الکعبی نے مزید بتایا کہ امارات میں ریڈنسی پرمٹ پر کام کرنے تارکین وطن کے ایمریٹس آئی کارڈ بھی اس سال کے اخری مہینے تک کارآمد ہوں گے۔دو اپریل کو اماراتی حکام نے ملک سے باہر کارآمد اقامہ رکھنے والوں کے ایمریٹس میں داخلے پر عائد پابندی میں دو ہفتوں کے لئے مزید توسیع کر دی تھی۔یو اے ای نے 17 مارچ کے بعد سے ملک آنے کے لیے ویزوں کا اجرا بند کر دیا تھا اور بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ جلد از جلد ملک واپس لوٹیں تاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیوں کی زد میں آنے سے محفوظ رہ سکیں۔تیئس مارچ کو یو اے ای نے دبئی آنے اور وہاں سے دنیا کے مختلف ملکوں کو جانے والی تمام مسافروں پروازیں دو ہفتوں کے لئے معطل کر دی تھیں۔تاہم یو اے ای کی قومی پرچم بردار ایمریٹس اور اتحاد نامی فضائی کمپنیوں نے حال ہی میں امارات سے نکلنے کے خواہش مند افراد کے لئے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔حکومت نے یو اے ای سے باہر کارآمد اقامہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ وزارت کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کروائیں تاکہ ہنگامی صورت میں انہیں امارات واپسی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…