اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی کرونا وائرس کو شکست دینے میں بڑی کامیابی سمیٹ لی ، پہلی بار ملک میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ صحت یاب افراد کی تعداد 172ہو گئی ہے جبکہ وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 852ہو گئی ہے ، ہلاکتیں 25تک پہنچ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عرب امارات میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے کوئی کرونا کا نیا کیس سامنے نہیں آیابلکہ 172افراد صحت یاب ہو گئے ہیں ۔اماراتی وزیر صحت نے کہا ہے کہ وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق افراد کی تعداد25ہو گئی ہے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران تین مزید افراد کرونا کی وجہ جاں بحق ہوئے ہیں ۔