ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پابندیوں کے باوجودحکومت کنٹرول نہ کرسکی چین میں ایک بارپھر کرونامتاثرین میں اضافہ

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔ اگرچہ نئے متاثرین کی تعداد نسبتا کم ہے لیکن ان میں پھر سے اضافہ، چین کے لیے اچھا نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار میں بتایاگیاکہ پچھلے پانچ ہفتوں کے دوران ایک دن میں 108 نئے تصدیق شدہ کیسز، روزانہ کی بنیاد پر سب سے بڑا اضافہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق اس کی بنیادی وجہ وطن واپس آنے والے چینی شہریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہے اور یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ واپس آنے والے تقریبا تمام افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان میں سے نصف افراد کو شمالی صوبے ہیلونگجیانگ میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ یہاں روس سے آنے والے وہ چینی شہری بھی موجود ہیں جو واپسی پر اپنے ساتھ وائرس لے کر آئے تھے۔چین میں بیرونی مسافروں کی آمد پر سخت پابندیوں کے باوجود ، حقیقت یہ ہے کہ حکومت وائرس کے نئے کیسز کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کر سکی ۔ہوبائی صوبہ جہاں سے یہ سب شروع ہوا، وہ منئے متاثرین کی تعداد بہت کم ہے لیکن لوگ ابھی بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔ وہاں دو نئی اموات کی اطلاع ملی ہے۔حالانکہ اس صوبے کا کھولا جانا،چین کے باقی صوبوں اور دنیا بھر کے ممالک کے لیے محفوظ سمجھا گیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…