منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

افغان حکومت نے طالبان کے مزید 361قیدیوں کو رہا کر دیامزید کتنے جنگجوئوں کو چھوڑا جائیگا؟ترجمان اشرف غنی نے بتا دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /کابل (این این آئی)فغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہاہے کہ صدر اشرف غنی کے 11 مارچ کو جاری کردہ فرمان کے مطابق بگرام جیل سے طالبان قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔فغانستان کی حکومت نے طالبان کے مزید 361 قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے 100 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے

ترجمان جاوید فیصل کے مطابق صدر اشرف غنی کے 11 مارچ کو جاری کردہ فرمان میں کہاگیاکہ بگرام جیل سے طالبان کے مزید 361 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق امن کی کوششوں کے تحت ملک کی مختلف جیلوں میں قید طالبان کے 1500 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔یاد رہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا باقاعدہ آغاز گزشتہ ہفتے اچانک اس وقت شروع ہوا تھا جب طالبان کے قطر آفس کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔سہیل شاہین کے اعلان کے اگلے روز افغان حکومت نے 100 قیدیوں کو رہا کیا بعدازاں طالبان نے بھی 20 افغان قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔ادھرامریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے افغان حکومت اور طالبان کی طرف سے ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی سے افغان امن عمل اور تشدد میں کمی کی راہ ہموار ہو گی،خلیل زاد نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے میں طے کیے گئے اہداف کی تکمیل کے لیے دونوں فریقین کو اپنی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔خلیل زاد نے مزید کہا کہ جیلوں میں کرونا وائرس کی وبا کے پھوٹنے کا حقیقی خطرہ موجود ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ فریقین قیدیوں کی رہائی کی طرف تیزی سے پیش رفت کریں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…